سورہ An-Nas — آیت 4

انسان · 114:4 · 4/6

مِن شَرِّ ٱلْوَسْوَاسِ ٱلْخَنَّاسِ

Min sharri alwaswasi alkhannas

آیت کی تلاوت

اس آیت کے تراجم 5

فتح محمد جالندھری

(شیطان) وسوسہ انداز کی برائی سے جو (خدا کا نام سن کر) پیچھے ہٹ جاتا ہے

محمد جوناگڑھی

وسوسہ ڈالنے والے پیچھے ہٹ جانے والے کے شر سے.

ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)

اُس وسوسہ ڈالنے والے کے شر سے جو بار بار پلٹ کر آتا ہے،

ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)

اس بار بار وسوسہ ڈالنے والے پیچھے ہٹ جانے والے کے شر سے۔

محمد جوناگڑھی · دوسرا نسخہ

وسوسہ ڈالنے والے پیچھے ہٹ جانے والے کے شر سے.[1]

حواشی

[1] الْوَسْوَاسُ، بعض کے نزدیک اسم فاعل الْمُوَسْوِسُ کے معنی میں ہے اوربعض کےنزدیک یہ ذِي الْوَسْوَاسِ ہے۔ وسوسہ، مخفی آواز کو کہتے ہیں۔ شیطان بھی نہایت غیر محسوس طریقوں سے انسان کے دل میں بری باتیں ڈال دیتا ہے، اسی کو وسوسہ کہا جاتا ہے۔ الْخَنَّاسِ، ( کھسک جانے والایہ ) شیطان کی صفت ہے۔ جب اللہ کا ذکر کیا جائے تو یہ کھسک جاتا ہے اور اللہ کی یاد سے غفلت برتی جائے تو دل پر چھا جاتا ہے۔