سورہ An-Naml — آیت 58

چیونٹی · 27:58 · 58/93

وَأَمْطَرْنَا عَلَيْهِم مَّطَرًا ۖ فَسَآءَ مَطَرُ ٱلْمُنذَرِينَ

Waamtarna AAalayhim mataranfasaa mataru almunthareen

آیت کی تلاوت

اس آیت کے تراجم 4

فتح محمد جالندھری

اور ہم نے ان پر مینھہ برسایا سو (جو) مینھہ ان لوگوں پر برسا جن کو متنبہ کردیا گیا تھا، برا تھا

محمد جوناگڑھی

اور ان پر ایک (خاص قسم) کی بارش برسادی، پس ان دھمکائے ہوئے لوگوں پر بری بارش ہوئی.

ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)

اور برسائی اُن لوگوں پر ایک برسات، بہت ہی بری برسات تھی وہ اُن لوگوں کے حق میں جو متنبہ کیے جا چکے تھے

ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)

اور ان کے اوپر ہم نے ایک بارش برسائی تو بہت ہی بری بارش تھی جو ان لوگوں پر برسائی گئی جن کو خبردار کردیا گیا تھا