سورہ An-Naml — آیت 21
چیونٹی · 27:21 · 21/93
لَأُعَذِّبَنَّهُۥ عَذَابًا شَدِيدًا أَوْ لَأَا۟ذْبَحَنَّهُۥٓ أَوْ لَيَأْتِيَنِّى بِسُلْطَـٰنٍ مُّبِينٍ
LaoAAaththibannahu AAathabanshadeedan aw laathbahannahu aw laya'tiyannee bisultaninmubeen
آیت کی تلاوت
اس آیت کے تراجم 4
فتح محمد جالندھری
میں اسے سخت سزا دوں گا یا ذبح کر ڈالوں گا یا میرے سامنے (اپنی بےقصوری کی) دلیل صریح پیش کرے
محمد جوناگڑھی
یقیناً میں اسے سخت سزا دوں گا، یا اسے ذبح کر ڈالوں گا، یا میرے سامنے کوئی صریح دلیل بیان کرے.
ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)
میں اسے سخت سزا دوں گا، یا ذبح کر دوں گا، ورنہ اسے میرے سامنے معقول وجہ پیش کرنی ہوگی۔
ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)
میں اسے بہت سخت سزا دوں گا یا اسے ذبح کر ڈالوں گا یا وہ میرے پاس کوئی واضح دلیل لے کر آئے