سورہ An-Nahl — آیت 51

شہد کی مکھی · 16:51 · 51/128

۞ وَقَالَ ٱللَّهُ لَا تَتَّخِذُوٓا۟ إِلَـٰهَيْنِ ٱثْنَيْنِ ۖ إِنَّمَا هُوَ إِلَـٰهٌ وَٰحِدٌ ۖ فَإِيَّـٰىَ فَٱرْهَبُونِ

Waqala Allahu latattakhithoo ilahayni ithnayni innama huwailahun wahidun fa-iyyaya farhaboon

آیت کی تلاوت

اس آیت کے تراجم 4

فتح محمد جالندھری

اور خدا نے فرمایا ہے کہ دو دو معبود نہ بناؤ۔ معبود وہی ایک ہے۔ تو مجھ ہی سے ڈرتے رہو

محمد جوناگڑھی

اللہ تعالیٰ ارشاد فرما چکا ہے کہ دو معبود نہ بناؤ۔ معبود تو صرف وہی اکیلا ہے، پس تم سب صرف میرا ہی ڈر خوف رکھو.

ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)

اللہ کا فرمان ہے کہ ”دو خدا نہ بنا لو، خدا تو بس ایک ہی ہے، لہٰذا تم مجھی سے ڈرو

ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)

اور اللہ نے فرمایا ہے کہ دو معبود مت بناؤ یقیناً وہ تو ایک ہی معبود ہے پس تم مجھ ہی سے ڈرو