سورہ An-Nahl — آیت 17
شہد کی مکھی · 16:17 · 17/128
أَفَمَن يَخْلُقُ كَمَن لَّا يَخْلُقُ ۗ أَفَلَا تَذَكَّرُونَ
Afaman yakhluqu kaman la yakhluquafala tathakkaroon
اس آیت کے تراجم 5
فتح محمد جالندھری
تو جو (اتنی مخلوقات) پیدا کرے۔ کیا وہ ویسا ہے جو کچھ بھی پیدا نہ کرسکے تو پھر تم غور کیوں نہیں کرتے؟
محمد جوناگڑھی
تو کیا وه جو پیدا کرتا ہے اس جیسا ہے جو پیدا نہیں کرسکتا؟ کیا تم بالکل نہیں سوچتے؟
ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)
پھر کیا وہ جو پیدا کرتا ہے اور وہ جو کچھ بھی پیدا نہیں کرتے ، دونوں یکساں ہیں؟ کیا تم ہوش میں نہیں آتے؟
ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)
تو کیا جو (یہ سب کچھ) پیدا کرتا ہے ان کی طرح ہے جو (کچھ بھی) پیدا نہیں کرتے ؟ تو کیا تم نصیحت حاصل نہیں کرتے
محمد جوناگڑھی · دوسرا نسخہ
تو کیا وه جو پیدا کرتا ہے اس جیسا ہے جو پیدا نہیں کرسکتا؟ کیا تم بالکل نہیں سوچتے؟[1]
حواشی
[1] ان تمام نعمتوں سے توحید کی اہمیت کو اجاگر فرمایا کہ اللہ تو ان چیزوں کا خالق ہے، لیکن اس کو چھوڑ کر جن کی تم عبادت کرتے ہو، انہوں نے بھی کچھ پیدا کیا ہے؟ نہیں، بلکہ وہ تو خود اللہ کی مخلوق ہیں۔ پھر بھلا خالق اور مخلوق کس طرح برابر ہو سکتے ہیں؟ جبکہ تم انہیں معبود بنا کر اللہ کا برابر ٹھہرا رکھا ہے۔ کیا تم ذرا نہیں سوچتے؟