سورہ An-Nahl — آیت 120

شہد کی مکھی · 16:120 · 120/128

إِنَّ إِبْرَٰهِيمَ كَانَ أُمَّةً قَانِتًا لِّلَّهِ حَنِيفًا وَلَمْ يَكُ مِنَ ٱلْمُشْرِكِينَ

Inna ibraheema kana ommatan qanitanlillahi haneefan walam yaku mina almushrikeen

آیت کی تلاوت

اس آیت کے تراجم 4

فتح محمد جالندھری

بےشک ابراہیم (لوگوں کے) امام اور خدا کے فرمانبردار تھے۔ جو ایک طرف کے ہو رہے تھے اور مشرکوں میں سے نہ تھے

محمد جوناگڑھی

بےشک ابراہیم پیشوا اور اللہ تعالیٰ کے فرمانبردار اور یک طرفہ مخلص تھے۔ وه مشرکوں میں سے نہ تھے.

ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)

واقعہ یہ ہے کہ ابراہیم ؑ اپنی ذات سے ایک پوری اُمّت تھا، اللہ کا مطیعِ فرمان اور یکسُو۔ وہ کبھی مشرک نہ تھا

ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)

یقیناً ابراہیم ایک امت تھے اللہ کے لیے فرمانبردار اور یکسو اور آپ مشرکین میں سے نہیں تھے