سورہ An-Naba — آیت 14
خبر · 78:14 · 14/40
وَأَنزَلْنَا مِنَ ٱلْمُعْصِرَٰتِ مَآءً ثَجَّاجًا
Waanzalna mina almuAAsiratimaan thajjaja
آیت کی تلاوت
اس آیت کے تراجم 5
فتح محمد جالندھری
اور نچڑتے بادلوں سے موسلا دھار مینہ برسایا
محمد جوناگڑھی
اور بدلیوں سے ہم نے بکثرت بہتا ہوا پانی برسایا.
ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)
اور بادلوں سے لگاتار بارش برسائی
ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)
اور ہم نے اتار دیا نچڑنے والی بدلیوں سے چھاجوں پانی۔
محمد جوناگڑھی · دوسرا نسخہ
اور بدلیوں سے ہم نے بکثرت بہتا ہوا پانی برسایا.[1]
حواشی
[1] مُعْصِرَاتٌ وہ بدلیاں جو پانی سے بھری ہوئی ہے لیکن ابھی برسی نہ ہوں۔ جیسے الْمَرْأَةُ الْمُعْتَصِرَةُ، اس عورت کو کہتے ہیں جس کی ماہواری قریب ہو، ثَجَّاجًا کثرت سے بہنے والا پانی۔