سورہ Al-Waqi'ah — آیت 19

واقعہ ہونے والی قیامت · 56:19 · 19/96

لَّا يُصَدَّعُونَ عَنْهَا وَلَا يُنزِفُونَ

La yusaddaAAoona AAanhawala yunzifoon

آیت کی تلاوت

اس آیت کے تراجم 5

فتح محمد جالندھری

اس سے نہ تو سر میں درد ہوگا اور نہ ان کی عقلیں زائل ہوں گی

محمد جوناگڑھی

جس سے نہ سر میں درد ہو نہ عقل میں فتور آئے.

ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)

جسے پی کر نہ ان کا سر چکرائے گا نہ ان کی عقل میں فتور آئے گا۔

ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)

اس سے) نہ تو ان کے سروں میں کوئی گرانی ہوگی اور نہ ہی وہ بہکیں گے۔

محمد جوناگڑھی · دوسرا نسخہ

جس سے نہ سر میں درد ہو نہ عقل میں فتور آئے.[1]

حواشی

[1] صُدَاعٌ، ایسے سر درد کو کہتے ہیں جو شراب کےنشے اور خمار کی وجہ سے ہو اور إِنْزَافٌ کے معنی، وہ فتور عقل جو مدہوشی کی بنیاد پر ہو۔ دنیا کی شراب کے نتیجے میں یہ دونوں چیزیں ہوتی ہیں، آخرت کی شراب میں سرور اور لذت تو یقیناً ہو گی لیکن یہ خرابیاں نہیں ہوں گی۔ معین، چشمہ جاری جو خشک نہ ہو۔