سورہ Al-Qasas — آیت 42

قصے · 28:42 · 42/88

وَأَتْبَعْنَـٰهُمْ فِى هَـٰذِهِ ٱلدُّنْيَا لَعْنَةً ۖ وَيَوْمَ ٱلْقِيَـٰمَةِ هُم مِّنَ ٱلْمَقْبُوحِينَ

WaatbaAAnahum fee hathihi addunyalaAAnatan wayawma alqiyamati hum mina almaqbooheen

آیت کی تلاوت

اس آیت کے تراجم 4

فتح محمد جالندھری

اور اس دنیا سے ہم نے اُن کے پیچھے لعنت لگادی اور وہ قیامت کے روز بھی بدحالوں میں ہوں گے

محمد جوناگڑھی

اور ہم نے اس دنیا میں بھی ان کے پیچھے اپنی لعنت لگا دی اور قیامت کے دن بھی وه بدحال لوگوں میں سے ہوں گے.

ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)

ہم نے اِس دنیا میں ان کے پیچھے لعنت لگا دی اور قیامت کے روز وہ بڑی قباحت میں مبتلا ہوں گے۔

ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)

اور ہم نے ان کے پیچھے لعنت لگا دی اس دنیا میں بھی اور قیامت کے دن وہ بہت ہی برے حال والوں میں سے ہوں گے