سورہ Al-Qasas — آیت 40
قصے · 28:40 · 40/88
فَأَخَذْنَـٰهُ وَجُنُودَهُۥ فَنَبَذْنَـٰهُمْ فِى ٱلْيَمِّ ۖ فَٱنظُرْ كَيْفَ كَانَ عَـٰقِبَةُ ٱلظَّـٰلِمِينَ
Faakhathnahu wajunoodahufanabathnahum fee alyammi fanthurkayfa kana AAaqibatu aththalimeen
آیت کی تلاوت
اس آیت کے تراجم 4
فتح محمد جالندھری
تو ہم نے اُن کو اور اُن کے لشکروں کو پکڑلیا اور دریا میں ڈال دیا۔ سو دیکھ لو ظالموں کا کیسا انجام ہوا
محمد جوناگڑھی
بالﺂخر ہم نے اسے اور اس کے لشکروں کو پکڑ لیا اور دریا برد کر دیا، اب دیکھ لے کہ ان گنہگاروں کا انجام کیسا کچھ ہوا؟
ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)
آخر کار ہم نے اُسے اور اُس کے لشکروں کو پکڑا اور سمندر میں پھینک دیا۔ اب دیکھ لو کہ اُن ظالموں کا کیسا انجام ہوا
ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)
اور ہم نے پکڑ لیا اس کو بھی اور اس کے لشکروں کو بھی پھر ہم نے پھینک دیا انہیں سمندر میں تو دیکھ لو کیا انجام ہوا ظالموں کا