سورہ Al-Qasas — آیت 39

قصے · 28:39 · 39/88

وَٱسْتَكْبَرَ هُوَ وَجُنُودُهُۥ فِى ٱلْأَرْضِ بِغَيْرِ ٱلْحَقِّ وَظَنُّوٓا۟ أَنَّهُمْ إِلَيْنَا لَا يُرْجَعُونَ

Wastakbara huwa wajunooduhu feeal-ardi bighayri alhaqqi wathannooannahum ilayna la yurjaAAoon

آیت کی تلاوت

اس آیت کے تراجم 4

فتح محمد جالندھری

اور وہ اور اس کے لشکر ملک میں ناحق مغرور ہورہے تھے اور خیال کرتے تھے کہ وہ ہماری طرف لوٹ کر نہیں آئیں گے

محمد جوناگڑھی

اس نے اور اس کے لشکروں نے ناحق طریقے پر ملک میں تکبر کیا اور سمجھ لیا کہ وه ہماری جانب لوٹائے ہی نہ جائیں گے.

ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)

اُس نے اور اُس کے لشکروں نے زمین میں بغیر کسی حق کے اپنی بڑائی کا گھمنڈ کیا اور سمجھے کہ اُنہیں کبھی ہماری طرف پلٹنا نہیں ہے۔

ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)

اور زمین میں ناحق تکبر کیا اس نے بھی اور اس کے لشکروں نے بھی اور انہوں نے سمجھا کہ وہ ہماری طرف لوٹائے نہیں جائیں گے