سورہ Al-Muddaththir — آیت 56
کپڑا اوڑھنے والا · 74:56 · 56/56
وَمَا يَذْكُرُونَ إِلَّآ أَن يَشَآءَ ٱللَّهُ ۚ هُوَ أَهْلُ ٱلتَّقْوَىٰ وَأَهْلُ ٱلْمَغْفِرَةِ
Wama yathkuroona illaan yashaa Allahu huwa ahlu attaqwawaahlu almaghfirat
آیت کی تلاوت
اس آیت کے تراجم 4
فتح محمد جالندھری
اور یاد بھی تب ہی رکھیں گے جب خدا چاہے۔ وہی ڈرنے کے لائق اور بخشش کا مالک ہے
محمد جوناگڑھی
اور وه اس وقت نصیحت حاصل کریں گے جب اللہ تعالیٰ چاہے، وه اسی ﻻئق ہے کہ اس سے ڈریں اور اس ﻻئق بھی کہ وه بخشے.
ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)
اور یہ کوئی سبق حاصل نہ کریں گے اِلّا یہ کہ اللہ ہی ایسا چاہے۔ وہ اس کا حق دار ہے کہ اُس سے تقویٰ کیا جائے اور وہ اس کا اہل ہے کہ (تقویٰ کرنے والوں کو) بخش دے۔
ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)
اور یہ لوگ نصیحت اخذ نہیں کریں گے مگر یہ کہ اللہ ہی ایسا چاہے۔ وہی ڈرنے کے لائق ہے اور وہی مغفرت کا مجاز۔