سورہ Al-Mu'minun — آیت 26
مومنین · 23:26 · 26/118
قَالَ رَبِّ ٱنصُرْنِى بِمَا كَذَّبُونِ
Qala rabbi onsurnee bimakaththaboon
اس آیت کے تراجم 5
فتح محمد جالندھری
نوح نے کہا کہ پروردگار انہوں نے مجھے جھٹلایا ہے تو میری مدد کر
محمد جوناگڑھی
نوح (علیہ السلام) نے دعا کی اے میرے رب! ان کے جھٹلانے پر تو میری مدد کر.
ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)
نوحؑ نے کہا”پروردگار، اِن لوگوں نے جو میری تکذیب کی ہے اس پر اب تُو ہی میری نُصرت فرما۔“
ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)
نوح ؑ نے عرض کیا : اے میرے پروردگار ! تو میری مدد فرما اس پر کہ انہوں نے مجھے جھٹلادیا ہے
محمد جوناگڑھی · دوسرا نسخہ
نوح (علیہ السلام) نے دعا کی اے میرے رب! ان کے جھٹلانے پر تو میری مدد کر.[1]
حواشی
[1] ساڑھے نو سو سال کی تبلیغ و دعوت کے بعد، بالآخر رب سے دعا کی، «فَدَعَا رَبَّهُ أَنِّي مَغْلُوبٌ فَانْتَصِرْ» (القمر ۔10) ”نوح (عليه السلام) نے رب سے دعا کی، میں مغلوب اور کمزور ہوں میری مدد کر“، اللہ تعالٰی نے دعا قبول فرمائی اور حکم دیا کہ میری نگرانی اور ہدایت کے مطابق کشتی تیار کرو۔