سورہ Al-Jathiyah — آیت 33

زانوٗوں کے بل گری ہوئی · 45:33 · 33/37

وَبَدَا لَهُمْ سَيِّـَٔاتُ مَا عَمِلُوا۟ وَحَاقَ بِهِم مَّا كَانُوا۟ بِهِۦ يَسْتَهْزِءُونَ

Wabada lahum sayyi-atu maAAamiloo wahaqa bihim ma kanoo bihiyastahzi-oon

آیت کی تلاوت

اس آیت کے تراجم 5

فتح محمد جالندھری

اور ان کے اعمال کی برائیاں ان پر ظاہر ہوجائیں گی اور جس (عذاب) کی وہ ہنسی اُڑاتے تھے وہ ان کو آگھیرے گا

محمد جوناگڑھی

اور ان پر اپنے اعمال کی برائیاں کھل گئیں اور جس کا وه مذاق اڑا رہے تھے اس نے انہیں گھیر لیا.

ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)

اُس وقت اُن پر ان کے اعمال کی بُرائیاں کھُل جائیں گی اور وہ اُسی چیز کے پھیر میں آجائیں گے جِس کا وہ مذاق اُڑایا کرتے تھے

ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)

اور ان کے سامنے آجائیں گے ان کے وہ تمام ُ برے اعمال جو انہوں نے کیے تھے اور انہیں گھیرے میں لے لے گی وہی چیز جس کا وہ استہزا کیا کرتے تھے

محمد جوناگڑھی · دوسرا نسخہ

اور ان پر اپنے اعمال کی برائیاں کھل گئیں اور جس کا وه مذاق اڑا رہے تھے اس نے انہیں گھیر لیا.[1]

حواشی

[1] یعنی قیامت کا عذاب، جسے وہ مذاق یعنی انہونا سمجھتے تھے، اس میں وہ گرفتار ہوں گے۔