سورہ Al-Isra — آیت 82

رات کا صفر · 17:82 · 82/111

وَنُنَزِّلُ مِنَ ٱلْقُرْءَانِ مَا هُوَ شِفَآءٌ وَرَحْمَةٌ لِّلْمُؤْمِنِينَ ۙ وَلَا يَزِيدُ ٱلظَّـٰلِمِينَ إِلَّا خَسَارًا

Wanunazzilu mina alqur-ani mahuwa shifaon warahmatun lilmu'mineena walayazeedu aththalimeena illakhasara

آیت کی تلاوت

اس آیت کے تراجم 4

فتح محمد جالندھری

اور ہم قرآن (کے ذریعے) سے وہ چیز نازل کرتے ہیں جو مومنوں کے لئے شفا اور رحمت ہے اور ظالموں کے حق میں تو اس سے نقصان ہی بڑھتا ہے

محمد جوناگڑھی

یہ قرآن جو ہم نازل کر رہے ہیں مومنوں کے لئے تو سراسر شفا اور رحمت ہے۔ ہاں ﻇالموں کو بجز نقصان کے اور کوئی زیادتی نہیں ہوتی.

ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)

ہم اِس قرآن کے سلسلہٴ تنزیل میں وہ کچھ نازل کر رہے ہیں جو ماننے والوں کے لیے تو شفا اور رحمت ہے، مگر ظالموں کےلیے خسارے کے سوا اور کسی چیز میں اضافہ نہیں کرتا۔

ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)

اور ہم قرآن سے وہ کچھ نازل کرتے ہیں جو شفا اور رحمت ہے اہل ایمان کے حق میں لیکن یہ ظالموں کو نہیں بڑھاتا مگر خسارے ہی میں