سورہ Al-Isra — آیت 81
رات کا صفر · 17:81 · 81/111
وَقُلْ جَآءَ ٱلْحَقُّ وَزَهَقَ ٱلْبَـٰطِلُ ۚ إِنَّ ٱلْبَـٰطِلَ كَانَ زَهُوقًا
Waqul jaa alhaqqu wazahaqa albatiluinna albatila kana zahooqa
آیت کی تلاوت
اس آیت کے تراجم 4
فتح محمد جالندھری
اور کہہ دو کہ حق آگیا اور باطل نابود ہوگیا۔ بےشک باطل نابود ہونے والا ہے
محمد جوناگڑھی
اور اعلان کردے کہ حق آچکا اور ناحق نابود ہوگیا۔ یقیناً باطل تھا بھی نابود ہونے واﻻ.
ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)
اور اعلان کر دو کہ”حق آگیا اور باطل مٹ گیا، باطل تو مٹنے ہی والا ہے۔“
ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)
اور آپ کہہ دیجیے کہ حق آگیا اور باطل بھاگ گیا یقیناً باطل ہے ہی بھاگ جانے والا