سورہ Al-Isra — آیت 74
رات کا صفر · 17:74 · 74/111
وَلَوْلَآ أَن ثَبَّتْنَـٰكَ لَقَدْ كِدتَّ تَرْكَنُ إِلَيْهِمْ شَيْـًٔا قَلِيلًا
Walawla an thabbatnaka laqadkidta tarkanu ilayhim shay-an qaleela
آیت کی تلاوت
اس آیت کے تراجم 4
فتح محمد جالندھری
اور اگر تم کو ثابت قدم نہ رہنے دیتے تو تم کسی قدر ان کی طرف مائل ہونے ہی لگے تھے
محمد جوناگڑھی
اگر ہم آپ کو ﺛابت قدم نہ رکھتے تو بہت ممکن تھا کہ ان کی طرف قدرے قلیل مائل ہو ہی جاتے.
ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)
اور بعید نہ تھا کہ اگر ہم تمہیں مضبوط نہ رکھتے تو تم ان کی طرف کچھ نہ کچھ جھک جاتے
ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)
اور اگر ہم آپ کو ثابت قدم نہ رکھتے تو عین ممکن تھا کہ آپ ان کی طرف کچھ نہ کچھ جھک ہی جاتے