سورہ Al-Isra — آیت 22
رات کا صفر · 17:22 · 22/111
لَّا تَجْعَلْ مَعَ ٱللَّهِ إِلَـٰهًا ءَاخَرَ فَتَقْعُدَ مَذْمُومًا مَّخْذُولًا
La tajAAal maAAa Allahi ilahanakhara fataqAAuda mathmooman makhthoola
آیت کی تلاوت
اس آیت کے تراجم 4
فتح محمد جالندھری
اور خدا کے ساتھ کوئی اور معبود نہ بنانا کہ ملامتیں سن کر اور بےکس ہو کر بیٹھے رہ جاؤ گے
محمد جوناگڑھی
اللہ کے ساتھ کسی اور کو معبود نہ ٹھہرا کہ آخرش تو برے حالوں بےکس ہو کر بیٹھ رہے گا.
ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)
تُو اللہ کے ساتھ کوئی دُوسرا معبود نہ بنا ورنہ ملامت زدہ اور بے یار و مددگار بیٹھا رہ جائے گا۔
ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)
اللہ کے ساتھ کسی اور کو معبود نہ بناؤ کہ پھر بیٹھے رہ جاؤ گے مذموم و بےسہارا ہو کر