سورہ Al-Isra — آیت 11
رات کا صفر · 17:11 · 11/111
وَيَدْعُ ٱلْإِنسَـٰنُ بِٱلشَّرِّ دُعَآءَهُۥ بِٱلْخَيْرِ ۖ وَكَانَ ٱلْإِنسَـٰنُ عَجُولًا
WayadAAu al-insanu bishsharriduAAaahu bilkhayri wakana al-insanuAAajoola
آیت کی تلاوت
اس آیت کے تراجم 4
فتح محمد جالندھری
اور انسان جس طرح (جلدی سے) بھلائی مانگتا ہے اسی طرح برائی مانگتا ہے۔ اور انسان جلد باز (پیدا ہوا) ہے
محمد جوناگڑھی
اور انسان برائی کی دعائیں مانگنے لگتا ہے بالکل اس کی اپنی بھلائی کی دعا کی طرح، انسان ہے ہی بڑا جلد باز.
ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)
انسان شر اُس طرح مانگتا ہے جس طرح خیر مانگنی چاہیے۔ انسان بڑا ہی جلد باز واقع ہوا ہے۔
ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)
اور انسان شر مانگ بیٹھتا ہے (اپنے نزدیک) بھلائی مانگتے ہوئے اور انسان بہت جلد باز ہے