سورہ Al-Isra — آیت 12
رات کا صفر · 17:12 · 12/111
وَجَعَلْنَا ٱلَّيْلَ وَٱلنَّهَارَ ءَايَتَيْنِ ۖ فَمَحَوْنَآ ءَايَةَ ٱلَّيْلِ وَجَعَلْنَآ ءَايَةَ ٱلنَّهَارِ مُبْصِرَةً لِّتَبْتَغُوا۟ فَضْلًا مِّن رَّبِّكُمْ وَلِتَعْلَمُوا۟ عَدَدَ ٱلسِّنِينَ وَٱلْحِسَابَ ۚ وَكُلَّ شَىْءٍ فَصَّلْنَـٰهُ تَفْصِيلًا
WajaAAalna allayla wannaharaayatayni famahawna ayata allayliwajaAAalna ayata annahari mubsiratanlitabtaghoo fadlan min rabbikum walitaAAlamoo AAadada assineenawalhisaba wakulla shay-in fassalnahutafseela
اس آیت کے تراجم 4
فتح محمد جالندھری
اور ہم نے دن اور رات کو دو نشانیاں بنایا ہے رات کی نشانی کو تاریک بنایا اور دن کی نشانی کو روشن۔ تاکہ تم اپنے پروردگار کا فضل (یعنی) روزی تلاش کرو اور برسوں کا شمار اور حساب جانو۔ اور ہم نے ہر چیز کو (بخوبی) تفصیل کردی ہے
محمد جوناگڑھی
ہم نے رات اور دن کو اپنی قدرت کی نشانیاں بنائی ہیں، رات کی نشانی کو تو ہم نے بےنور کردیا ہے اور دن کی نشانی کو روشن بنایا ہے تاکہ تم اپنے رب کا فضل تلاش کر سکو اور اس لئے بھی کہ برسوں کا شمار اور حساب معلوم کرسکو اور ہر ہر چیز کو ہم نے خوب تفصیل سے بیان فرما دیا ہے.
ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)
دیکھو، ہم نے رات اور دن کو دو نشانیاں بنایا ہے۔ رات کی نشانی کو ہم نے بے نُور بنایا، اور دن کی نشانی کو روشن کر دیا تاکہ تم اپنے ربّ کا فضل تلاش کر سکو اور ماہ و سال کا حساب معلوم کر سکو۔ اِسی طرح ہم نے ہر چیز کو الگ الگ ممیَّز کر کے رکھا ہے۔
ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)
اور ہم نے بنایا رات اور دن کو دو نشانیاں تو تاریک کردیا ہم نے رات کی نشانی کو اور روشن بنا دیا ہم نے دن کی نشانی کو تاکہ تم تلاش کرو اپنے رب کا فضل اور تاکہ تم جان لو سالوں کی گنتی اور (نظام الاوقات کا) حساب اور ہرچیز کو ہم نے کھول کھول کر بیان کردیا ہے