سورہ Al-Insan — آیت 5
انسان · 76:5 · 5/31
إِنَّ ٱلْأَبْرَارَ يَشْرَبُونَ مِن كَأْسٍ كَانَ مِزَاجُهَا كَافُورًا
Inna al-abrara yashraboona min ka'sinkana mizajuha kafoora
آیت کی تلاوت
اس آیت کے تراجم 4
فتح محمد جالندھری
جو نیکو کار ہیں اور وہ ایسی شراب نوش جان کریں گے جس میں کافور کی آمیزش ہوگی
محمد جوناگڑھی
بیشک نیک لوگ وه جام پئیں گے جس کی آمیزش کافور کی ہے.
ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)
نیک لوگ (جنّت میں)شراب کے ایسے ساغر پئیں گے جن میں آبِ کافور کی آمیزش ہوگی
ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)
یقینا نیکوکار بندے ایسی شراب کے جام نوش کریں گے جس میں کافور کی ملونی ہوگی۔