سورہ Al-Hajj — آیت 38

حج · 22:38 · 38/78

۞ إِنَّ ٱللَّهَ يُدَٰفِعُ عَنِ ٱلَّذِينَ ءَامَنُوٓا۟ ۗ إِنَّ ٱللَّهَ لَا يُحِبُّ كُلَّ خَوَّانٍ كَفُورٍ

Inna Allaha yudafiAAu AAaniallatheena amanoo inna Allaha la yuhibbukulla khawwanin kafoor

آیت کی تلاوت

اس آیت کے تراجم 4

فتح محمد جالندھری

خدا تو مومنوں سے ان کے دشمنوں کو ہٹاتا رہتا ہے۔ بےشک خدا کسی خیانت کرنے والے اور کفران نعمت کرنے والے کو دوست نہیں رکھتا۔

محمد جوناگڑھی

سن رکھو! یقیناً سچے مومنوں کے دشمنوں کو خود اللہ تعالیٰ ہٹا دیتا ہے۔ کوئی خیانت کرنے واﻻ ناشکرا اللہ تعالیٰ کو ہرگز پسند نہیں.

ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)

یقیناً اللہ مدافعت کرتا ہے اُن لوگوں کی طرف سے جو ایمان لائے ہیں۔ یقیناً اللہ کسی خائن کافرِ نعمت کو پسند نہیں کرتا۔

ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)

یقیناً اللہ مدافعت کرے گا اہل ایمان کی طرف سے اللہ بالکل پسند نہیں کرتا ہر بڑے خیانت کرنے والے نا شکرے کو