سورہ Al-Hajj — آیت 24

حج · 22:24 · 24/78

وَهُدُوٓا۟ إِلَى ٱلطَّيِّبِ مِنَ ٱلْقَوْلِ وَهُدُوٓا۟ إِلَىٰ صِرَٰطِ ٱلْحَمِيدِ

Wahudoo ila attayyibimina alqawli wahudoo ila sirati alhameed

آیت کی تلاوت

اس آیت کے تراجم 5

فتح محمد جالندھری

اور ان کو پاکیزہ کلام کی ہدایت کی گئی اور (خدائے) حمید کی راہ بتائی گئی

محمد جوناگڑھی

ان کو پاکیزه بات کی رہنمائی کر دی گئی اور قابل صد تعریف راه کی ہدایت کر دی گئی.

ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)

ان کو پاکیزہ بات قبول کرنے کی ہدایت بخشی گئی اور انھیں خدائے ستودہ صفات کا راتہ دکھایا گیا۔

ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)

اور ان کی راہنمائی کردی گئی ہے بہترین بات کی طرف اور ان کی راہنمائی کردی گئی ہے الحمید (اللہ) کی راہ کی طرف

محمد جوناگڑھی · دوسرا نسخہ

ان کو پاکیزه بات کی رہنمائی کر دی گئی[1] اور قابل صد تعریف راه کی ہدایت کر دی گئی.[2]

حواشی

[1] یعنی جنت ایسی جگہ ہے جہاں پاکیزہ باتیں ہی ہونگی، وہاں بے ودہ اور گناہ کی بات نہیں ہوگی۔ [2] یعنی ایسی جگہ کی طرف جہاں ہر طرف اللہ کی حمد اور اس کی تسبیح کی صدائے دل نواز گونج رہی ہوگی۔ اگر اس کا تعلق دنیا سے ہو تو مطلب قرآن اور اسلام کی طرف رہنمائی ہے جو اہل ایمان کے حصے میں آتی ہے۔