سورہ Al-Hadid — آیت 22

فولاد · 57:22 · 22/29

مَآ أَصَابَ مِن مُّصِيبَةٍ فِى ٱلْأَرْضِ وَلَا فِىٓ أَنفُسِكُمْ إِلَّا فِى كِتَـٰبٍ مِّن قَبْلِ أَن نَّبْرَأَهَآ ۚ إِنَّ ذَٰلِكَ عَلَى ٱللَّهِ يَسِيرٌ

Ma asaba min museebatinfee al-ardi wala fee anfusikum illa fee kitabinmin qabli an nabraaha inna thalika AAala Allahiyaseer

آیت کی تلاوت

اس آیت کے تراجم 5

فتح محمد جالندھری

کوئی مصیبت ملک پر اور خود تم پر نہیں پڑتی مگر پیشتر اس کے کہ ہم اس کو پیدا کریں ایک کتاب میں (لکھی ہوئی) ہے۔ (اور) یہ (کام) خدا کو آسان ہے

محمد جوناگڑھی

نہ کوئی مصیبت دنیا میں آتی ہے نہ (خاص) تمہاری جانوں میں، مگر اس سے پہلے کہ ہم اس کو پیدا کریں وه ایک خاص کتاب میں لکھی ہوئی ہے، یہ (کام) اللہ تعالیٰ پر (بالکل) آسان ہے.

ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)

کوئی مصیبت  ایسی نہیں ہے جو زمین میں یا تمہارے اپنے نفس پر نازل ہوتی ہو اور ہم نے اس کو  پیدا کرنے سے پہلے ایک کتاب میں لکھ نہ رکھا ہو۔ ایسا کرنا اللہ کے لیے بہت آسان کام ہے۔

ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)

نہیں پڑتی کوئی پڑنے والی مصیبت زمین میں اور نہ تمہاری اپنی جانوں میں مگر یہ کہ وہ ایک کتاب میں درج ہے اس سے پہلے کہ ہم اسے ظاہر کریں۔ یقینا یہ اللہ پر بہت آسان ہے۔

محمد جوناگڑھی · دوسرا نسخہ

نہ کوئی مصیبت دنیا میں آتی ہے[1] نہ (خاص) تمہاری جانوں میں[2]، مگر اس سے پہلے کہ ہم اس کو پیدا کریں وه ایک خاص کتاب میں لکھی ہوئی ہے[3]، یہ (کام) اللہ تعالیٰ پر (بالکل) آسان ہے.

حواشی

[1] مثلاً قحط، سیلاب اور دیگر آفات ارضی وسماوی۔ [2] مثلاً بیماریاں، تعب وتکان اور تنگ دستی وغیرہ۔ [3] یعنی اللہ نے اپنے علم کے مطابق تمام مخلوقات کی پیدائش سے پہلے ہی سب باتیں لکھ دیں ہیں۔ جیسے حدیث میں ہے۔ نبی کریم ﹲ (صلى الله عليه وسلم) نے فرمایا : قَدَّرَ اللهُ الْمَقَادِيرَ قَبْلَ أَنْ يَخْلُقَ السَّمَوَاتِ وَالأرْضَ بِخَمْسِينَ أَلْفَ سَنةٍ (صحيح مسلم، كتاب القدر ، باب حجاج آدم وموسى عليهما السلام) ”اللہ تعالیٰ نے آسمان وزمین کی تخلیق سے پچاس ہزار سال قبل ہی ساری تقدیریں لکھ دی تھیں“۔