سورہ Al-Hadid — آیت 17

فولاد · 57:17 · 17/29

ٱعْلَمُوٓا۟ أَنَّ ٱللَّهَ يُحْىِ ٱلْأَرْضَ بَعْدَ مَوْتِهَا ۚ قَدْ بَيَّنَّا لَكُمُ ٱلْـَٔايَـٰتِ لَعَلَّكُمْ تَعْقِلُونَ

IAAlamoo anna Allaha yuhyeeal-arda baAAda mawtiha qad bayyanna lakumual-ayati laAAallakum taAAqiloon

آیت کی تلاوت

اس آیت کے تراجم 5

فتح محمد جالندھری

جان رکھو کہ خدا ہی زمین کو اس کے مرنے کے بعد زندہ کرتا ہے۔ ہم نے اپنی نشانیاں تم سے کھول کھول کر بیان کردی ہیں تاکہ تم سمجھو

محمد جوناگڑھی

یقین مانوکہ اللہ ہی زمین کو اس کی موت کے بعد زنده کر دیتا ہے۔ ہم نے تو تمہارے لیے اپنی آیتیں بیان کردیں تاکہ تم سمجھو.

ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)

خوب جان لو کہ اللہ زمین کو اُس  کی موت کے بعد زندگی بخشتاہے، ہم نے نشانیاں تم کو صاف صاف دکھا دی ہیں، شاید کہ تم عقل سے کام لو۔

ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)

جان لو کہ اللہ زندہ کردیتا ہے زمین کو اس کے مرنے کے بعد۔ ہم نے تو تمہارے لیے اپنی آیات خوب واضح کردی ہیں تاکہ تم عقل سے کام لو

محمد جوناگڑھی · دوسرا نسخہ

یقین مانوکہ اللہ ہی زمین کو اس کی موت کے بعد زنده کر دیتا ہے۔ ہم نے تو تمہارے لیے اپنی آیتیں بیان کردیں تاکہ تم سمجھو.