سورہ Al-Baqarah — آیت 46

گائے · 2:46 · 46/286

ٱلَّذِينَ يَظُنُّونَ أَنَّهُم مُّلَـٰقُوا۟ رَبِّهِمْ وَأَنَّهُمْ إِلَيْهِ رَٰجِعُونَ

Allatheena yathunnoonaannahum mulaqoo rabbihim waannahum ilayhi rajiAAoon

آیت کی تلاوت

اس آیت کے تراجم 5

فتح محمد جالندھری

اور جو یقین کئے ہوئے ہیں کہ وہ اپنے پروردگار سے ملنے والے ہیں اور اس کی طرف لوٹ کر جانے والے ہیں

محمد جوناگڑھی

جو جانتے ہیں کہ بے شک وه اپنے رب سے ملاقات کرنے والے اور یقیناً وہ اسی کی طرف لوٹ کر جانے والے ہیں۔

ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)

جو سمجھتے ہیں کہ آخر کار انہیں اپنے ربّ سے ملنا اور اسی کی طرف پلٹ جانا ہے۔

ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)

جنہیں یہ یقین ہے کہ وہ اپنے رب سے ملاقات کرنے والے ہیں اور (جنہیں یہ یقین ہے کہ) بالآخر انہیں اسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے