سورہ Al-Baqarah — آیت 276

گائے · 2:276 · 276/286

يَمْحَقُ ٱللَّهُ ٱلرِّبَوٰا۟ وَيُرْبِى ٱلصَّدَقَـٰتِ ۗ وَٱللَّهُ لَا يُحِبُّ كُلَّ كَفَّارٍ أَثِيمٍ

Yamhaqu Allahu arribawayurbee assadaqati wallahula yuhibbu kulla kaffarin atheem

آیت کی تلاوت

اس آیت کے تراجم 4

فتح محمد جالندھری

خدا سود کو نابود (یعنی بےبرکت) کرتا اور خیرات (کی برکت) کو بڑھاتا ہے اور خدا کسی ناشکرے گنہگار کو دوست نہیں رکھتا

محمد جوناگڑھی

اللہ تعالیٰ سود کو مٹاتا ہے اور صدقہ کو بڑھاتا ہے اور اللہ تعالیٰ کسی ناشکرے اور گنہگار سے محبت نہیں کرتا۔

ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)

اللہ سُود کا مَٹھ ماردیتا ہے اور صدقات کو نشونما دیتا ہے۔ اور اللہ کِسی ناشکرے بد عمل انسان کو پسند نہیں کرتا

ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)

اللہ تعالیٰ سود کو مٹاتا ہے اور صدقات کو بڑھاتا ہے اور اللہ کسی ناشکرے اور گناہگار کو پسند نہیں کرتا