سورہ Al-Baqarah — آیت 157

گائے · 2:157 · 157/286

أُو۟لَـٰٓئِكَ عَلَيْهِمْ صَلَوَٰتٌ مِّن رَّبِّهِمْ وَرَحْمَةٌ ۖ وَأُو۟لَـٰٓئِكَ هُمُ ٱلْمُهْتَدُونَ

Ola-ika AAalayhim salawatunmin rabbihim warahmatun waola-ika humu almuhtadoon

آیت کی تلاوت

اس آیت کے تراجم 4

فتح محمد جالندھری

یہی لوگ ہیں جن پر ان کے پروردگار کی مہربانی اور رحمت ہے۔ اور یہی سیدھے رستے پر ہیں

محمد جوناگڑھی

ان پر ان کے رب کی نوازشیں اور رحمتیں ہیں اور یہی لوگ ہدایت یافتہ ہیں۔

ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)

انہیں خوش خبری دے دو ان پر ان کے رب کی طرف سے بڑی عنایات ہوں گی، اُس کی رحمت اُن پر سایہ کرے گی اور ایسے ہی لوگ راست رَو ہیں

ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)

یہی ہیں وہ لوگ کہ جن پر ان کے رب کی عنایتیں ہیں اور رحمت اور یہی لوگ ہدایت یافتہ ہیں