سورہ Al-Baqarah — آیت 131

گائے · 2:131 · 131/286

إِذْ قَالَ لَهُۥ رَبُّهُۥٓ أَسْلِمْ ۖ قَالَ أَسْلَمْتُ لِرَبِّ ٱلْعَـٰلَمِينَ

Ith qala lahu rabbuhu aslim qalaaslamtu lirabbi alAAalameen

آیت کی تلاوت

اس آیت کے تراجم 4

فتح محمد جالندھری

جب ان سے ان کے پروردگار نے فرمایا کہ اسلام لے آؤ تو انہوں نے عرض کی کہ میں رب العالمین کے آگے سر اطاعت خم کرتا ہوں

محمد جوناگڑھی

جب کبھی بھی انہیں ان کے رب نے کہا، فرمانبردار ہوجا، انہوں نے کہا، میں نے رب العالمین کی فرمانبرداری کی۔

ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)

اس کا حال یہ تھاکہ جب اس کے رب نے اس سے کہا، ”مسلم ہوجا ،“ تو اس نے فوراً کہا ”میں مالک کائنات کا ”مسلم“ہو گیا۔“

ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)

جب بھی کہا اس سے اس کے پروردگار نے کہ مطیع فرمان ہو جاتو اس نے کہا میں مطیع فرمان ہوں تمام جہانوں کے پروردگار کا۔