سورہ Al-Balad — آیت 17

شہر · 90:17 · 17/20

ثُمَّ كَانَ مِنَ ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ وَتَوَاصَوْا۟ بِٱلصَّبْرِ وَتَوَاصَوْا۟ بِٱلْمَرْحَمَةِ

Thumma kana mina allatheena amanoowatawasaw bissabri watawasaw bilmarhama

آیت کی تلاوت

اس آیت کے تراجم 5

فتح محمد جالندھری

پھر ان لوگوں میں بھی (داخل) ہو جو ایمان لائے اور صبر کی نصیحت اور (لوگوں پر) شفقت کرنے کی وصیت کرتے رہے

محمد جوناگڑھی

پھر ان لوگوں میں سے ہو جاتا جو ایمان ﻻتے اور ایک دوسرے کو صبر کی اور رحم کرنے کی وصیت کرتے ہیں.

ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)

پھر (اِس کے ساتھ یہ کہ) آدمی اُن لوگوں میں شامل ہو جو ایمان لائے اور جنہوں نے ایک دُوسرے کو صبر اور (خلقِ خدا پر) رحم کی تلقین کی۔

ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)

پھر وہ شامل ہو ان لوگوں میں جو ایمان لائے اور جنہوں نے باہم ایک دوسرے کو صبر کی تلقین کی اور باہم ایک دوسرے کو ہمدردی کی نصیحت کی۔

محمد جوناگڑھی · دوسرا نسخہ

پھر ان لوگوں میں سے ہو جاتا جو ایمان ﻻتے[1] اور ایک دوسرے کو صبر کی اور رحم کرنے کی وصیت کرتے ہیں.[2]

حواشی

[1] اس سے معلوم ہوا کہ مذکورہ اعمال خیر، اسی وقت نافع اور اخروی سعادت کا باعث ہوں گے جب ان کا کرنے والا صاحب ایمان ہوگا۔ [2] اہل ایمان کی صفت ہے کہ وہ ایک دوسرے کو صبر کی اور رحم کی تلقین کرتے ہیں۔