سورہ Al-'Ankabut — آیت 55

مکڑی · 29:55 · 55/69

يَوْمَ يَغْشَىٰهُمُ ٱلْعَذَابُ مِن فَوْقِهِمْ وَمِن تَحْتِ أَرْجُلِهِمْ وَيَقُولُ ذُوقُوا۟ مَا كُنتُمْ تَعْمَلُونَ

Yawma yaghshahumu alAAathabumin fawqihim wamin tahti arjulihim wayaqoolu thooqooma kuntum taAAmaloon

آیت کی تلاوت

اس آیت کے تراجم 4

فتح محمد جالندھری

جس دن عذاب اُن کو اُن کے اُوپر سے اور نیچے سے ڈھانک لے گا اور (خدا) فرمائے گا کہ جو کام تم کیا کرتے تھے (اب) اُن کا مزہ چکھو

محمد جوناگڑھی

اس دن ان کے اوپر تلے سے عذاب ڈھانﭗ رہا ہوگا اور اللہ تعالیٰ فرمائے گا کہ اب اپنے (بد) اعمال کا مزه چکھو.

ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)

(اور انہیں پتہ چلے گا) اُس روز جبکہ عذاب انہیں اُوپر سے بھی ڈھانک لے گا اور پاؤں کے نیچے سے بھی اور کہے گا کہ اب چکھو مزا ان کرتوتوں کا جو تم کرتے تھے

ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)

جس دن عذاب ڈھانپ لے گا انہیں اوپر سے بھی اور ان کے قدموں کے نیچے سے بھی اور کہا جائے گا کہ اب چکھو مزہ اپنے کرتوتوں کا