سورہ Al-'Ankabut — آیت 44

مکڑی · 29:44 · 44/69

خَلَقَ ٱللَّهُ ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضَ بِٱلْحَقِّ ۚ إِنَّ فِى ذَٰلِكَ لَـَٔايَةً لِّلْمُؤْمِنِينَ

Khalaqa Allahu assamawatiwal-arda bilhaqqi inna fee thalikalaayatan lilmu-mineen

آیت کی تلاوت

اس آیت کے تراجم 5

فتح محمد جالندھری

خدا نے آسمانوں اور زمین کو حکمت کے ساتھ پیدا کیا ہے۔ کچھ شک نہیں کہ ایمان والوں کے لئے اس میں نشانی ہے

محمد جوناگڑھی

اللہ تعالیٰ نے آسمانوں اور زمین کو مصلحت اور حق کے ساتھ پیدا کیا ہے، ایمان والوں کے لیے تو اس میں بڑی بھاری دلیل ہے.

ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)

اللہ نے آسمانوں اور زمین کو بر حق پیدا کیا ہے، در حقیقت اس میں ایک نشانی ہے اہلِ ایمان کے لیے۔

ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)

اللہ نے تخلیق کیا آسمانوں اور زمین کو حق کے ساتھ۔ یقیناً اس میں عظیم نشانی ہے ایمان والوں کے لیے

محمد جوناگڑھی · دوسرا نسخہ

اللہ تعالیٰ نے آسمانوں اور زمین کو مصلحت اور حق کے ساتھ پیدا کیا ہے[1] ، ایمان والوں کے لیے تو اس میں بڑی بھاری دلیل ہے.[2]

حواشی

[1] یعنی عبث اور بےمقصد نہیں۔ [2] یعنی اللہ کے وجود کی، اس کی قدرت اور علم وحکمت کی۔ اور پھر اسی دلیل سے وہ اس نتیجے پر پہنچتے ہیں کہ کائنات میں اسکے سوا کوئی معبود نہیں، کوئی حاجت روا اور مشکل کشا نہیں۔