سورہ Al-'Ankabut — آیت 37
مکڑی · 29:37 · 37/69
فَكَذَّبُوهُ فَأَخَذَتْهُمُ ٱلرَّجْفَةُ فَأَصْبَحُوا۟ فِى دَارِهِمْ جَـٰثِمِينَ
Fakaththaboohu faakhathat-humuarrajfatu faasbahoo fee darihim jathimeen
اس آیت کے تراجم 5
فتح محمد جالندھری
مگر اُنہوں نے اُن کو جھوٹا سمجھا سو اُن کو زلزلے (کے عذاب) نے آپکڑا اور وہ اپنے گھروں میں اوندھے پڑے رہ گئے
محمد جوناگڑھی
پھر بھی انہوں نے انہیں جھٹلایا آخر انہیں زلزلے نے پکڑ لیا اور وه اپنے گھروں میں بیٹھے کے بیٹھے مرده ہو کر ره گئے.
ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)
مگر انہوں نے اسے جھُٹلا دیا۔ آخر کار ایک سخت زلزلے نے انہیں آلیا اور وہ اپنے گھروں میں پڑے کے پڑے رہ گئے
ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)
تو انہوں نے اسے جھٹلا دیا چناچہ انہیں آپکڑا زلزلے نے تو وہ رہ گئے اپنے گھروں کے اندر اوندھے گرے ہوئے
محمد جوناگڑھی · دوسرا نسخہ
پھر بھی انہوں نے انہیں جھٹلایا آخر انہیں زلزلے نے پکڑ لیا اور وه اپنے گھروں میں بیٹھے کے بیٹھے مرده ہو کر ره گئے.[1]
حواشی
[1] حضرت شعیب (عليه السلام) کے وعظ ونصیحت کا ان پر کوئی اثر نہیں ہوا بالآخر بادلوں کے سائے والے دن، جبرائیل (عليه السلام) کی ایک سخت چیخ سے زمین زلزلے سے لرز اٹھی، جس سے ان کے دل ان کی آنکھوں میں آگئے اور ان کی موت واقع ہوگئی اور وہ گھٹنوں کے بل بیٹھے کے بیٹھے رہ گئے۔