سورہ Al-'Ankabut — آیت 19

مکڑی · 29:19 · 19/69

أَوَلَمْ يَرَوْا۟ كَيْفَ يُبْدِئُ ٱللَّهُ ٱلْخَلْقَ ثُمَّ يُعِيدُهُۥٓ ۚ إِنَّ ذَٰلِكَ عَلَى ٱللَّهِ يَسِيرٌ

Awa lam yaraw kayfa yubdi-o Allahualkhalqa thumma yuAAeeduhu inna thalika AAala Allahiyaseer

آیت کی تلاوت

اس آیت کے تراجم 4

فتح محمد جالندھری

کیا اُنہوں نے نہیں دیکھا کہ خدا کس طرح خلقت کو پہلی بار پیدا کرتا پھر (کس طرح) اس کو بار بار پیدا کرتا رہتا ہے۔ یہ خدا کو آسان ہے

محمد جوناگڑھی

کیا انہوں نے نہیں دیکھا کہ مخلوق کی ابتدا کس طرح اللہ نے کی پھر اللہ اس کا اعاده کرے گا، یہ تو اللہ تعالیٰ پر بہت ہی آسان ہے.

ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)

کیا اِن لوگوں نے کبھی دیکھا ہی نہیں ہے کہ اللہ کس طرح خلق کی ابتدا کرتا ہے، پھر اُس کا اعادہ کرتا ہے؟ یقیناً یہ (اعادہ تو)اللہ کے لیے آسان تر ہے۔

ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)

کیا انہوں نے دیکھا نہیں کہ کس طرح اللہ پہلی بار پید ا کرتا ہے پھر اسے دوبارہ پیدا کرے گا یقیناً یہ اللہ پر بہت آسان ہے