سورہ Al-Anbya — آیت 40
پیغمبر · 21:40 · 40/112
بَلْ تَأْتِيهِم بَغْتَةً فَتَبْهَتُهُمْ فَلَا يَسْتَطِيعُونَ رَدَّهَا وَلَا هُمْ يُنظَرُونَ
Bal ta'teehim baghtatan fatabhatuhum falayastateeAAoona raddaha wala hum yuntharoon
آیت کی تلاوت
اس آیت کے تراجم 4
فتح محمد جالندھری
بلکہ قیامت ان پر ناگہاں آ واقع ہوگی۔ اور ان کے ہوش کھو دے گی۔ پھر نہ تو وہ اس کو ہٹا سکیں گے اور نہ ان کو مہلت دی جائے گی
محمد جوناگڑھی
(ہاں ہاں!) وعدے کی گھڑی ان کے پاس اچانک آجائے گی اور انہیں ہکا بکا کر دے گی، پھر نہ تو یہ لوگ اسے ٹال سکیں گے اور نہ ذرا سی بھی مہلت دیئے جائیں گے.
ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)
وہ بلا اچانک آئے گی اور اِنہیں اِس طرح یک لخت دبوچ لے گی کہ یہ نہ اس کو دفع کر سکیں گے اور نہ اِن کو لمحہ بھر مُہلت ہی مل سکے گی
ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)
بلکہ وہ (قیامت) ان پر اچانک آئے گی اور انہیں مبہوت کردے گی تو نہ ان کی استطاعت ہوگی اس (قیامت یا عذاب) کو ٹالنے کی اور نہ ہی انہیں کوئی مہلت ملے گی