سورہ Al-Anbya — آیت 111
پیغمبر · 21:111 · 111/112
وَإِنْ أَدْرِى لَعَلَّهُۥ فِتْنَةٌ لَّكُمْ وَمَتَـٰعٌ إِلَىٰ حِينٍ
Wa-in adree laAAallahu fitnatun lakum wamataAAunila heen
آیت کی تلاوت
اس آیت کے تراجم 4
فتح محمد جالندھری
اور میں نہیں جانتا شاید وہ تمہارے لئے آزمائش ہو اور ایک مدت تک (تم اس سے) فائدہ (اٹھاتے رہو)
محمد جوناگڑھی
مجھے اس کا بھی علم نہیں، ممکن ہے یہ تمہاری آزمائش ہو اور ایک مقرره وقت تک کا فائده (پہنچانا) ہے.
ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)
میں تو یہ سمجھتا ہوں کہ شاید یہ (دیر)تمہارے لیے ایک فتنہ ہے اور تمہیں ایک وقت ِ خاص تک کے لیے مزے کرنے کا موقع دیا جارہا ہے۔“
ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)
اور میں نہیں جانتا شاید کہ (اس تاخیر میں) تمہارے لیے کوئی آزمائش ہو اور کچھ مدت تک تمہیں فائدہ (اٹھانے کی مہلت) دینا مقصود ہو