سورہ Al-An'am — آیت 85
مویشی · 6:85 · 85/165
وَزَكَرِيَّا وَيَحْيَىٰ وَعِيسَىٰ وَإِلْيَاسَ ۖ كُلٌّ مِّنَ ٱلصَّـٰلِحِينَ
Wazakariyya wayahyawaAAeesa walyasa kullun mina assaliheen
آیت کی تلاوت
اس آیت کے تراجم 4
فتح محمد جالندھری
اور زکریا اور یحییٰ اور عیسیٰ اور الیاس کو بھی۔ یہ سب نیکوکار تھے
محمد جوناگڑھی
اور (نیز) زکریا کو اور یحيٰ کو اور عیسیٰ کو اور الیاس کو، سب نیک لوگوں میں سے تھے۔
ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)
(اُسی کی اولاد سے) زکریاؑ، یحییٰؑ، عیسیٰؑ اور الیاسؑ کو (راہ یاب کیا) ہر ایک ان میں سے صالح تھا
ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)
اور (اُسی کی اولاد میں سے) زکریا ؑ یحییٰ ؑ عیسیٰ ؑ اور الیاس ؑ کو بھی۔ یہ سب کے سب نیکوکاروں میں سے تھے