سورہ Al-An'am — آیت 72

مویشی · 6:72 · 72/165

وَأَنْ أَقِيمُوا۟ ٱلصَّلَوٰةَ وَٱتَّقُوهُ ۚ وَهُوَ ٱلَّذِىٓ إِلَيْهِ تُحْشَرُونَ

Waan aqeemoo assalatawattaqoohu wahuwa allathee ilayhi tuhsharoon

آیت کی تلاوت

اس آیت کے تراجم 4

فتح محمد جالندھری

اور یہ (بھی) کہ نماز پڑھتے رہو اور اس سے ڈرتے رہو۔ اور وہی تو ہے جس کے پاس تم جمع کئے جاؤ گے

محمد جوناگڑھی

اور یہ کہ نماز کی پابندی کرو اور اس سے ڈرو اور وہی ہے جس کے پاس تم سب جمع کئے جاؤ گے۔

ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)

نماز قائم کرو اور اس کی نافرمانی سے بچو، اسی کی طرف تم سمیٹے جاؤ گے

ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)

اور یہ کہ نماز قائم کرو اور اللہ کا تقویٰ اختیار کرو اور وہی ہے جس کی طرف تمہیں جمع کردیا جائے گا