سورہ Al-An'am — آیت 100

مویشی · 6:100 · 100/165

وَجَعَلُوا۟ لِلَّهِ شُرَكَآءَ ٱلْجِنَّ وَخَلَقَهُمْ ۖ وَخَرَقُوا۟ لَهُۥ بَنِينَ وَبَنَـٰتٍۭ بِغَيْرِ عِلْمٍ ۚ سُبْحَـٰنَهُۥ وَتَعَـٰلَىٰ عَمَّا يَصِفُونَ

WajaAAaloo lillahi shurakaaaljinna wakhalaqahum wakharaqoo lahu baneena wabanatinbighayri AAilmin subhanahu wataAAala AAammayasifoon

آیت کی تلاوت

اس آیت کے تراجم 4

فتح محمد جالندھری

اور ان لوگوں نے جنوں کو خدا کا شریک ٹھہرایا۔ حالانکہ ان کو اسی نے پیدا کیا اور بےسمجھے (جھوٹ بہتان) اس کے لئے بیٹے اور بیٹیاں بنا کھڑی کیں وہ ان باتوں سے جو اس کی نسبت بیان کرتے ہیں پاک ہے اور (اس کی شان ان سے) بلند ہے

محمد جوناگڑھی

اور لوگوں نے شیاطین کو اللہ تعالیٰ کا شریک قرار دے رکھا ہے حاﻻنکہ ان لوگوں کو اللہ ہی نے پیدا کیا ہے اور ان لوگوں نے اللہ کے حق میں بیٹے اور بیٹیاں بلا سند تراش رکھی ہیں اور وه پاک اور برتر ہے ان باتوں سے جو یہ کرتے ہیں۔

ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)

اِس پر بھی لوگوں نے جنوں کو اللہ کا شریک ٹھیرا دیا، حالانکہ وہ اُن کا خالق ہے، اور بے جانے بوجھے اس کے لیے بیٹے اور بیٹیاں تصنیف کردیں، حالانکہ وہ پاک اور بالاتر ہے اُن باتوں سے جو یہ لوگ کہتے ہیں۔

ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)

اور انہوں نے اللہ کا شریک ٹھہرا لیا جنات کو حالانکہ اسی نے انہیں پیدا کیا ہے اور اس کے لیے انہوں نے گھڑ لیے ہیں بیٹے اور بیٹیاں بغیر کسی علمی سند کے وہ بہت پاک ہے اور بہت بلند وبالا ہے ان تمام چیزوں سے جو یہ بیان کر رہے ہیں