سورہ Al-A'raf — آیت 202
اونچی جگہ · 7:202 · 202/206
وَإِخْوَٰنُهُمْ يَمُدُّونَهُمْ فِى ٱلْغَىِّ ثُمَّ لَا يُقْصِرُونَ
Wa-ikhwanuhum yamuddoonahum feealghayyi thumma la yuqsiroon
آیت کی تلاوت
اس آیت کے تراجم 4
فتح محمد جالندھری
اور ان (کفار) کے بھائی انہیں گمراہی میں کھینچے جاتے ہیں پھر (اس میں کسی طرح کی) کوتاہی نہیں کرتے
محمد جوناگڑھی
اور جو شیاطین کے تابع ہیں وه ان کو گمراہی میں کھینچے لے جاتے ہیں پس وه باز نہیں آتے۔
ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)
رہے ان کے (یعنی شیاطین کے) بھائی بند تو وہ اُنہیں ان کی کج روی میں کھینچے لیے چلے جاتے ہیں اور انہیں بھٹکانے میں کوئی کسر اُٹھا نہیں رکھتے۔
ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)
اور جو ان (شیطانوں) کے بھائی ہیں انہیں وہ گھسیٹ کرلے جاتے ہیں دور تک گمراہی میں پھر وہ کچھ کمی نہیں کرتے