سورہ Adh-Dhariyat — آیت 40

بکھیرنے والیاں · 51:40 · 40/60

فَأَخَذْنَـٰهُ وَجُنُودَهُۥ فَنَبَذْنَـٰهُمْ فِى ٱلْيَمِّ وَهُوَ مُلِيمٌ

Faakhathnahu wajunoodahufanabathnahum fee alyammi wahuwa muleem

آیت کی تلاوت

اس آیت کے تراجم 5

فتح محمد جالندھری

تو ہم نے اس کو اور اس کے لشکروں کو پکڑ لیا اور ان کو دریا میں پھینک دیا اور وہ کام ہی قابل ملامت کرتا تھا

محمد جوناگڑھی

بالﺂخر ہم نے اسے اور اس کے لشکروں کو اپنے عذاب میں پکڑ کر دریا میں ڈال دیا وه تھا ہی ملامت کے قابل.

ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)

آخر کار ہم نے اُسے اور اس کے لشکروں  کو پکڑا اور سب کو سمندر میں پھینک دیا  اور وہ ملامت زدہ ہو کر رہ گیا۔

ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)

سو ہم نے پکڑا اس کو اور اس کے لشکروں کو اور انہیں پھینک دیا سمندر میں اور وہ ملامت زدہ تھا۔

محمد جوناگڑھی · دوسرا نسخہ

بالﺂخر ہم نے اسے اور اس کے لشکروں کو اپنے عذاب میں پکڑ کر دریا میں ڈال دیا وه تھا ہی ملامت کے قابل.[1]

حواشی

[1] یعنی اس کے کام ہی ایسے تھے کہ جن پر وہ ملامت کامﺴتﺤﻖ تھا۔