سورہ Ad-Dukhan — آیت 55
دھواں · 44:55 · 55/59
يَدْعُونَ فِيهَا بِكُلِّ فَـٰكِهَةٍ ءَامِنِينَ
YadAAoona feeha bikulli fakihatinamineen
آیت کی تلاوت
اس آیت کے تراجم 4
فتح محمد جالندھری
وہاں خاطر جمع سے ہر قسم کے میوے منگوائیں گے (اور کھائیں گے)
محمد جوناگڑھی
دل جمعی کے ساتھ وہاں ہر طرح کے میوؤں کی فرمائشیں کرتے ہوں گے.
ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)
وہاں وہ اطمینان سے ہر طرح کی لذیذ چیزیں طلب کریں گے۔
ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)
وہ طلب کریں گے اس میں ہر طرح کے پھل اطمینان کے ساتھ