سورہ Ad-Dukhan — آیت 45
دھواں · 44:45 · 45/59
كَٱلْمُهْلِ يَغْلِى فِى ٱلْبُطُونِ
Kalmuhli yaghlee fee albutoon
آیت کی تلاوت
اس آیت کے تراجم 5
فتح محمد جالندھری
جیسے پگھلا ہوا تانبا۔ پیٹوں میں (اس طرح) کھولے گا
محمد جوناگڑھی
جو مثل تلچھٹ کے ہے اور پیٹ میں کھولتا رہتا ہے.
ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)
تیل کی تلچھٹ جیسا، پیٹ میں اِس طرح جوش کھائے گا
ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)
پگھلے ہوئے تانبے کی طرح کھولے گا پیٹوں کے اندر
محمد جوناگڑھی · دوسرا نسخہ
جو مثل تلچھٹ[1] کے ہے اور پیٹ میں کھولتا رہتا ہے.
حواشی
[1] مُهْلٌ پگھلا ہوا تانبہ، آگ میں پگھلی ہوئی چیز یا تلچھٹ تیل وغیرہ کے آخر میں جو گدلی سی مٹی کی تہ رہ جاتی ہے۔