سورہ Yunus — آیت 105
یونس · 10:105 · 105/109
وَأَنْ أَقِمْ وَجْهَكَ لِلدِّينِ حَنِيفًا وَلَا تَكُونَنَّ مِنَ ٱلْمُشْرِكِينَ
Waan aqim wajhaka liddeeni haneefanwala takoonanna mina almushrikeen
اس آیت کے تراجم 5
فتح محمد جالندھری
اور یہ کہ (اے محمد سب سے) یکسو ہو کر دین (اسلام) کی پیروی کئے جاؤ۔ اور مشرکوں میں ہرگز نہ ہونا
محمد جوناگڑھی
اور یہ کہ اپنا رخ یکسو ہو کر (اس) دین کی طرف کرلینا، اور کبھی مشرکوں میں سے نہ ہونا.
ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)
اور مجھ سے فرمایا گیا ہےکہ تُویکسُو ہو کر اپنے آپ کو ٹھیک ٹھیک اس دین پر قائم کر دے ، اور ہرگز ہرگز مشرکوں میں سے نہ ہو۔
ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)
اور یہ کہ آپ ﷺ اپنا رخ سیدھا رکھیے دین کی طرف یکسو ہو کر اور ہرگز نہ ہوں ان مشرکوں میں سے
محمد جوناگڑھی · دوسرا نسخہ
اور یہ کہ اپنا رخ یکسو ہو کر (اس) دین کی طرف کرلینا[1] ، اور کبھی مشرکوں میں سے نہ ہونا.
حواشی
[1] حَنِیْف کے معنی ہیں۔ یک سو، یعنی ہر دین کو چھوڑ کر صرف دین اسلام کو اپنانا اور ہر طرف سے منہ موڑ کر صرف ایک اللہ کی طرف یکسوئی سے متوجہ ہونا۔