سورہ Ya-Sin — آیت 80

یٰسٓ · 36:80 · 80/83

ٱلَّذِى جَعَلَ لَكُم مِّنَ ٱلشَّجَرِ ٱلْأَخْضَرِ نَارًا فَإِذَآ أَنتُم مِّنْهُ تُوقِدُونَ

Allathee jaAAala lakum mina ashshajarial-akhdari naran fa-itha antum minhutooqidoon

آیت کی تلاوت

اس آیت کے تراجم 5

فتح محمد جالندھری

جس نے تمہارے لئے سبز درخت سے آگ پیدا کی پھر تم اس (کی ٹہنیوں کو رگڑ کر ان) سے آگ نکالتے ہو

محمد جوناگڑھی

وہی جس نے تمہارے لئے سبز درخت سے آگ پیدا کر دی جس سے تم یکایک آگ سلگاتے ہو.

ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)

وہی جس نے تمہارے لیے ہرے بھرے درخت سے آگ پیدا کر دی اور تم اس سے اپنے چُولہے روشن کرتے ہو۔

ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)

جس نے تمہارے لیے سبز درخت سے آگ پیدا کردی تو تم اس سے آگ سلگاتے ہو

محمد جوناگڑھی · دوسرا نسخہ

وہی جس نے تمہارے لئے سبز درخت سے آگ پیدا کر دی جس سے تم یکایک آگ سلگاتے ہو.[1]

حواشی

[1] کہتے ہیں عرب میں دو درخت ہیں مرخ اور عفار۔ ان کی دو لکڑیاں آپس میں رگڑی جائیں تو آگ پیدا ہوتی ہے، سبز درخت سے آگ پیدا کرنے کے حوالے سے اسی طرف اشارہ مقصود ہے۔