سورہ Ya-Sin — آیت 74

یٰسٓ · 36:74 · 74/83

وَٱتَّخَذُوا۟ مِن دُونِ ٱللَّهِ ءَالِهَةً لَّعَلَّهُمْ يُنصَرُونَ

Wattakhathoo min dooni Allahialihatan laAAallahum yunsaroon

آیت کی تلاوت

اس آیت کے تراجم 4

فتح محمد جالندھری

اور انہوں نے خدا کے سوا (اور) معبود بنا لیے ہیں کہ شاید (ان سے) ان کو مدد پہنچے

محمد جوناگڑھی

اور وه اللہ کے سوا دوسروں کو معبود بناتے ہیں تاکہ وه مدد کئے جائیں.

ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)

یہ سب کچھ ہوتے ہوئے اِنہوں نے اللہ کے سوا دوسرے خدا بنا لیے ہیں اور یہ امید رکھتے ہیں کہ اِن کی مدد کی جائے گی

ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)

اور انہوں نے اللہ کے سوا دوسرے معبود گھڑ لیے ہیں شاید کہ ان کی مدد کی جائے