سورہ Ya-Sin — آیت 68

یٰسٓ · 36:68 · 68/83

وَمَن نُّعَمِّرْهُ نُنَكِّسْهُ فِى ٱلْخَلْقِ ۖ أَفَلَا يَعْقِلُونَ

Waman nuAAammirhu nunakkis-hu fee alkhalqiafala yaAAqiloon

آیت کی تلاوت

اس آیت کے تراجم 4

فتح محمد جالندھری

اور جس کو ہم بڑی عمر دیتے ہیں تو اسے خلقت میں اوندھا کردیتے ہیں تو کیا یہ سمجھتے نہیں؟

محمد جوناگڑھی

اور جسے ہم بوڑھا کرتے ہیں اسے پیدائشی حالت کی طرف پھر الٹ دیتے ہیں کیا پھر بھی وه نہیں سمجھتے.

ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)

جس شخص کو ہم لمبی عُمر دیتے ہیں اس کی ساخت کو ہم اُلٹ ہی دیتے ہیں ، کیا (یہ حالات دیکھ کر)انہیں عقل نہیں آتی؟

ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)

اور جس کو ہم زیادہ عمر دیتے ہیں اس کی ِخلقت میں ضعف پیدا کردیتے ہیں۔ تو کیا یہ لوگ عقل سے کام نہیں لیتے ؟