سورہ Ya-Sin — آیت 54

یٰسٓ · 36:54 · 54/83

فَٱلْيَوْمَ لَا تُظْلَمُ نَفْسٌ شَيْـًٔا وَلَا تُجْزَوْنَ إِلَّا مَا كُنتُمْ تَعْمَلُونَ

Falyawma la tuthlamunafsun shay-an wala tujzawna illa ma kuntumtaAAmaloon

آیت کی تلاوت

اس آیت کے تراجم 4

فتح محمد جالندھری

اس روز کسی شخص پر کچھ ظلم نہیں کیا جائے گا اور تم کو بدلہ ویسا ہی ملے گا جیسے تم کام کرتے تھے

محمد جوناگڑھی

پس آج کسی شخص پر کچھ بھی ﻇلم نہ کیا جائے گا اور تمہیں نہیں بدلہ دیا جائے گا، مگر صرف ان ہی کاموں کا جو تم کیا کرتے تھے.

ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)

آج کسی پر ذرّہ برابر ظلم نہ کیا جائے گا اور تمہیں ویسا ہی بدلہ دیا جائے گا جیسے عمل تم کرتے رہے تھے

ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)

پس آج کے دن کسی جان پر کوئی ظلم نہیں کیا جائے گا اور تمہیں بدلے میں نہیں دیا جائے گا مگر وہی کچھ جو تم عمل کرتے رہے تھے