سورہ Ya-Sin — آیت 18

یٰسٓ · 36:18 · 18/83

قَالُوٓا۟ إِنَّا تَطَيَّرْنَا بِكُمْ ۖ لَئِن لَّمْ تَنتَهُوا۟ لَنَرْجُمَنَّكُمْ وَلَيَمَسَّنَّكُم مِّنَّا عَذَابٌ أَلِيمٌ

Qaloo inna tatayyarnabikum la-in lam tantahoo lanarjumannakum walayamassannakum minnaAAathabun aleem

آیت کی تلاوت

اس آیت کے تراجم 4

فتح محمد جالندھری

وہ بولے کہ ہم تم کو نامبارک سمجھتے ہیں۔ اگر تم باز نہ آؤ گے تو ہم تمہیں سنگسار کردیں گے اور تم کو ہم سے دکھ دینے والا عذاب پہنچے گا

محمد جوناگڑھی

انہوں نے کہا کہ ہم تو تم کو منحوس سمجھتے ہیں۔ اگر تم باز نہ آئے تو ہم پتھروں سے تمہارا کام تمام کردیں گے اور تم کو ہماری طرف سے سخت تکلیف پہنچے گی.

ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)

بستی والے کہنے لگے”ہم تو تمہیں اپنے لیے فالِ بد سمجھتے ہیں۔ اگر تم باز نہ آئے تو ہم تم کو سنگسار کر دیں گے اور ہم سے تم بڑی دردناک سزا پاوٴگے۔“

ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)

نہوں نے کہا کہ ہمیں تم سے نحوست کا اندیشہ ہے گر تم باز نہ آئے تو ہم ضرور تمہیں سنگسار کردیں گے اور تمہیں ضرور پہنچے گی ہماری طرف سے دردناک سزا