سورہ Sad — آیت 7

صٓ · 38:7 · 7/88

مَا سَمِعْنَا بِهَـٰذَا فِى ٱلْمِلَّةِ ٱلْـَٔاخِرَةِ إِنْ هَـٰذَآ إِلَّا ٱخْتِلَـٰقٌ

Ma samiAAna bihatha feealmillati al-akhirati in hatha illa ikhtilaq

آیت کی تلاوت

اس آیت کے تراجم 5

فتح محمد جالندھری

یہ پچھلے مذہب میں ہم نے کبھی سنی ہی نہیں۔ یہ بالکل بنائی ہوئی بات ہے

محمد جوناگڑھی

ہم نے تو یہ بات پچھلے دین میں بھی نہیں سنی، کچھ نہیں یہ تو صرف گھڑنت ہے.

ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)

یہ بات ہم نے زمانہٴ قریب کی مِلّت میں کسی سے نہیں سُنی۔ یہ کچھ نہیں ہے مگر ایک من گھڑت بات

ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)

ہم نے ایسی کوئی بات پچھلے دین میں تو نہیں سنی ہے۔ یہ تو نہیں ہے مگر ایک گھڑی ہوئی چیز۔

محمد جوناگڑھی · دوسرا نسخہ

ہم نے تو یہ بات پچھلے دین میں بھی نہیں سنی[1] ، کچھ نہیں یہ تو صرف گھڑنت ہے.[2]

حواشی

[1] پچھلے دین سے مراد یا تو ان کا ہی دین قریش ہے، یا پھر دین نصاریٰ۔ یعنی یہ جس توحید کی دعوت دے رہا ہے، اس کی بابت تو ہم نے کسی بھی دین میں نہیں سنا۔ [2] یعنی یہ توحید صرف اس کی اپنی من گھڑت ہے، ورنہ عیسائیت میں بھی اللہ کے ساتھ دوسروں کو الوہیت میں شریک تسلیم کیا گیا ہے۔